اہم ترین

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلا ل حسین مقپون نے وفاقی وزیر مواصلات سے ملاقات

اسلام آباد (پ ر) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلا ل حسین مقپون نے وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی سمیت دیگر اہم امور پرگفتگو ہوئی ۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ گلگت تاچترال ۔ چکدرہ روڑ کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیئے سفارشات بھیجی گئی ہیں ۔ این ایچ اے کی اگلی اجلاس کے ایجنڈے میں اس میگا منصوبے کی باقائدہ منظوری کے لیئے سرفہرست شامل کیا گیاہے اور کم وقت میں اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان کے عوام قراقرم ہائے وے کے ساتھ ایک اور متبادل روڑ سے بھی مستفید ہوسکیں۔

گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر وفاقی وزیر برائے مواصلات نے کہا کہ قراقرم ہائے وے کے کمپنسیش کی مد میں بقایہ معاوضوں کو جلد ادا کیا جائے گا تاکہ متاثرین کے مالی مشکلات کو دور کیاجا سکے ۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ گلگت تا سکردو روڑ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور کمپنسیشن بھی جلد از جلد ادا کیا جائے گا اور گلگت بلتستان میں دیگر اہم مواصلاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیئے وفاقی حکومت اپنے سارے وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپو ن کی بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات ۔ملاقات میں گلگت بلتستان میں بی آئی ایس پی کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔گورنر گلگت بلتستان نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان پاکستان کے دور دراز علاقوں میں شامل ہوتا ہے اور اس علاقے کے غریبو ں اور بیواوں کی مالی مشکلات دور کرنے کے لیئے بی آئی ایس پی کا کوٹہ بڑھایا جائے ۔ چیئرپرسن نے کہاگلگت بلتستان کے غریبوں اور بیواوں کے مسائل کو حل کرنے لے لیئے کوٹہ بڑھایا جائے گا اور مارچ کے مہینے سے دوبار ہ سروے کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ مستحق لوگ اس پروگرام کا حصہ بنیں اور اس پروگرام میں شفافایت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button