گلگت تا یاسین گاڑیاںچلانے والے ٹرانسپورٹرز کے اڈے بنیادی سولیات سے محروم

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین سے گلگت سفرکرنے والے مسافروں کے سہولت کے لیے گلگت شہرموجود میں موجود پرائیویٹ ٹرانسپورٹ اڈوں میں سہولیات کی فقدان ایک ایک کمرے پر مشتمل ٹرانسپورٹ اڈوں میں ویٹنگ روم نہ واشروم مسافروں کو پینے کی صاف پانی تک دستیاب نہیں اڈوں میں ویٹنگ روم نہ ہونے کے باعث آڈا مالکان خواتین مسافروں کو تپتی گرمی میں نمبرمیں لگئے گاڑیوں میں بیٹھاتے ہیں ۔ٹرانسپورٹ اڈوں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مسافراور ٹرانسپورٹرزہروقت پریشان رہتے ہیں گلگت ریورروڑ پر کنوداس آرسی سی پل تلے موجودیاسین کے ٹرانسپورٹ اڈوں کے حوالے کئی مرتبہ اخبارات کے زریع شکایت کی کئی مگرکوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔یاسین کے مسافروں نے گلگت انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت انتظامیہ یاسین کے مسافروں کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے یاسین کے ٹرانسپورٹ اڈے مالکان کو پابندبنائیں ۔