خبریں

جان کی پرواہ کئے بغیر آگ بجھانے والے نوجوان کو ڈپٹی کمشنر نے شاباش دی

شگر(نامہ نگار) خان ہوٹل حسینی چوک شگرکے کچن میں اچانک سے بھڑک اٹھنے والی آگ کو نہایت ہی بہادری سے بجھا نے والے نڈر اور بہادر نوجوان کو ڈپٹی کمشنر شگر نے آفس بلاکر شاباش دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
گزشتہ دنوں شگر کے ایک ہوٹل میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ کو جان کی پرواہ کئے بغیر بجھا کر نوجوان نے شگر کو ایک بہت بڑے نقصان سے بچایا تھا جب یہ خبر ڈی سی شگر تک پنہچی تو عوام دوست ڈی سی شگر نے اس نوجوان کے جذبہ ایثار کو داد و تحسین دینے کے غرض سے انہیں آفس طلب کیا اور ان کے اعزاز میں ایک سادہ عشائیہ بھی دی گئی، جس میں ایس پی شگر ضیاء اللہ صاحب نے بھی شرکت کی.
اس موقع پر ڈی سی شگر ذاکر حسین صاحب نے پہلی بار شگر انتظامیہ کی جانب سے معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے والے شخص کی حوصلہ افزائی کر کے تاریخ رقم کرڈالی.
ڈی سی صاحب کی جانب سے نسیم کو کیش پرائز اور بہادری کے سرٹیفکیٹ کا باضابط اعلان کیا جو وزیر اعلی گلگت بلتستان اپنے دورے کے دوران اپنی دست مبارک سے انکے حوالہ کر ینگے. اس موقع پر ڈی سی صاحب کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی کسی بھی شخص کی جانب سے عوامی مفاد پر کسی بھی شعبہ میں ایثار وقربانی سے پیش آنے والے لوگوں کی دل کھول کر حوصلہ افزائی کی جائیگی.
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button