خبریں

دیامر آپریشن کے دوران اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں میں انعام کی رقم تقسیم

گلگت (پ ر) دیامر آپریشن کے دوران دہشت گردی و دیگر سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر نے والے پولیس اہلکاروں میں هیڈمنی کے چیک تقسیم کئے گئے. تفصیلات کے مطابق دیامر آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں ملوث تین اشتہاری مجرمان راجہ ولی ، فیض اللہ اور محمد رفیع گرفتار کر لئیے گئے تھے. حکومت نے جن کی گرفتاری پر فی کس تین لاکھ روپے هیڈ منی مقرر کی تھی . انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناءاللہ عباسی نے پولیس هیڈ کوارٹرز میں ایک تقریب کے دوران اشتہاریوں کو گرفتار کر نے والے نو (9) پولیس اہلکاروں میں( هیڈمنی کی رقم) فی کس ایک لاکھ روپے بزریعہ کراس چیک تقسیم کئے. پولیس اہلکاروں میں سب انسپکٹر سمیع اللہ ، ایچ سی فضل اللہ، ایچ سی شیر افضل ، ایچ سی اعجاز احمد، ایف سی شعمون ، ایف سی اشتیاق احمد، ایف سی جانباز ، ایف سی محمد ایاز اور ایف سی ریاض احمد شامل ہیں. تمام پولیس اہلکاروں کا تعلق دیامر پولیس سے هے . تقریب کے دوران آئی جی پی نے پولیس اہلکاروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے دوران اپنی جان کی پرواہ نہیں کی. اس کا صلہ عوام کی طرف سے اپنائیت ، حکومت کی طرف سے انعامات اور محکمہ کی طرف سے عزت و احترام کی صورت میں مل رہا ہے. مجھے ایسے پولیس اہلکاروں پر فخر ہے. مجھے امید ہے کہ جی بی پولیس کے اہلکار دہشت گردوں ، اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آئیندہ بھی اسی جوش و جذبہ سے کام کر کے خطے اور ملک کا نام روشن کریں گے. تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز قمر رضا جسکانی ، اے آئی جی سپیشل برانچ حنیف اللہ خان، پی ایس او آفتاب ، بجٹ آفیسر سید مشتاق اور دیگر آفیسران نے شرکت کی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button