تعلیم

اقبال ہائر سیکنڈری سکول شگر کی فیڈرل بورڈ میٹرک امتحانات میں شاندار کارکردگی

شگر(عابدشگری)اقبال ہائیر سکینڈری سکول شگر نے اپنے سابقہ کارکردگی اور شاندار روایات برقرار رکھتے ہوئے فیڈرل بورڈ میں 100فیصد نتائج حاصل کرکے تاریخ رقم کردیااور تمام سکولوں پر سبقت لے لیا۔جبکہ سکول کی طالبہ فضہ بتول نے ضلع شگر میں پہلا پوزیشن حاصل کرکے سکول کا نام روشن کردیا۔سکول کے 16میں سے6طلباء و طالبات نے اے پلس 6نے اے گریڈ اور صرف چار نے بی گریڈ حاصل کرلی۔ جوکہ شگر کی تاریخ میں پہلا ریکارڈ ہے۔
تفصیلات کے مطابق شگر کے پسماندہ گاؤں ہورچس میں واقع اقبال ہائیر سکینڈری سکول نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں سو فیصد نتیجہ حاصل کرلیا۔ سکول سے دسویں جماعت میں کل سول طلباء و طالبات نے شرکت کی جس میں 16میں سے6طلباء و طالبات نے اے پلس 6نے اے گریڈ اور صرف چار نے بی گریڈ حاصل کرلی۔ جوکہ شگر کی تاریخ میں پہلا ریکارڈ ہے۔جبکہ سکول کی طالبہ فضہ بتول نے985نمبر حاصل کرکے شگر کے سکولوں میں سے سب سے زیادہ مارک حاصل کرکے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔یاد رہے مذکورہ سکول نے گذشتہ سال نویں جماعت میں بھی سو فیصد نتیجہ کے ساتھ ضلع شگر میں اول پوزیشن حاصل کرلی تھی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button