خبریں
وزیر اعلی 15 جولائی سے ضلع شگر کا دورہ کریںگے

شگر(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن 15جولائی کو ضلع شگر کا تفصیلی دورہ کرینگے۔وہ لمسہ روڈ کی تعمیر کی سنگ بنیاد رکھیں۔جبکہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر اور گلاب پور تھسیل روڈ کی میٹلنگ کا افتتاح بھی کرینگے ۔وزیر اعلیٰ شگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے اور کھلی کچہری سے بھی خطاب کرتے ہوئے عوامی مسائل سنیں گے۔
ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کی صدارت میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شگر کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے مجوزہ دورہ شگر کے بارے میں انتظامات اور ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔