متاثرین کے تحفظات دور کئے جائیں، نجیب اللہ ترجمان دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی
چلاس(بیوروچیف)ترجمان دیامر بھاشا ڈیم کمیٹی حاجی نجیب اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم ملکی سلامتی و استحکام کا ضامن ہے۔دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کو متنازعہ بنانے کے بجائے متاثرین کے مطالبات اور تحفظات کو دور کر کے تعمیر فوری مکمل کی جائے۔
دشمن ملک انڈیا ڈیم تعمیر کر کے پاکستان کا پانی روکنے کی کوششوں میں مگن ہے۔مگر ہمارے حکمران سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔چیف جسٹس کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر کا نوٹس خوش آئند ہے۔واپڈا اور حکومت متاثرین ڈیم سے کئے گئے معاہدے سے روگردانی کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔جس سے ڈیم کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ہم دیامر بھاشا ڈیم کو متنازعہ بنانے کی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں۔اور چیف جسٹس آف پاکستان،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان،فورس کمانڈر سے اپیل کرتے ہیں کہ دیامر ڈیم کے متاثرین کی تحفظات کو دور کر کے دیامر ڈیم کی تعمیر فوری مکمل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔