ثقافت

شندور میں‌گلگت بلتستان اور چترال کے فنکاروں‌کی شاندار پرفارمنسز، ہزاروں‌افراد نے ثقافتی پروگرام دیکھا

شندور(نمائندہ) جشن شندور کی مناسبت سے دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور چترال لٹریری اینڈ کلچرل کونسل کے زیر انتظام عظیم الشان ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں چترال کے نامور فنکاروں منصور علی شباب, انصار نعمانی, گلگت بلتستان کے مشہور فنکار جابر, کے ساتھ ساتھ عمران قیصر. سیار حسن. آفتاب عالم آفتاب نادر شاہ حجاب.،شاید لال. ذیشان. سمیر. رب نواز.سرنائے کے ماہر شیر غازی خان اور بہت سے دوسرے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا.. جسے کثیر تعداد میں شائقین نے بہت سراہا اور خوب داد دی..

پروگرام میں گلگت بلتستان اور چترال کے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ .پورے پاکستان اور پاکستان سے باہر کئی ممالک سے آئے ہوئے شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کیں.

پروگرام کے دوران فائر ورک کا بھی خوبصورت انداز سے مظاہرہ کیا گیا.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button