Uncategorized

غذر کے بالائی علاقوں‌میں‌پاک فوج نے مفت میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا

گلگت (پریس ریلز) گلگت بلتستان کے دورافتادہ علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کم یا نہ ہونے کی وجہ سے یہ انسان دوست کام پاک فوج نے عرصہ 30سال سے اپنے ذمہ لیا ہوا ہے۔پاکستان آرمی کے شمالی علاقوں میں واقع چھوٹے بڑے ہسپتال اپنے اپنے علاقوں کوہر وقت اور ہر دم علاج معالجہ مہیا کر رہے ہیں۔ ان ہسپتالوں میں ڈاکٹر صاحبان اور نرسنگ سٹاف علاقے کے غریب اور نادار عوام کامفت چیک اپ اور ایمرجنسی ادویات فراہم کرتے ہیں ۔ اس ضمن میں عوام الناس کی خدمت اور بھلائی کی خاطر مفت میڈیکل کیمپ مورخہ ببب5-10 جولائی 2018 ضلع غذر کے دور افتادہ مقام (گاؤں لنگر،نزدٹیر و اور شندور) میں منعقد ہوا جس میں ڈرماٹالوجسٹ ،ای این ٹی سپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ، لیڈی میڈیکل آفسیر ، ڈینٹل سرجن کی سہولیات مہیا کی گئی۔ اسکے علاوہ لیبارٹری ٹیسٹ، الٹرا ساونڈ، ای سی جی اور میڈیکل سٹور کی سہولیات بھی مہیا کی گئی۔

اس فری میڈکل کیمپ میں عوام الناس کی کثیر تعداد کو طبی سہولیات دی گئیں علاوہ ازِیں مائینر سرجیکل آپریشنز بھی کیے گئے۔ علاقہ مکینوں نے پاک آرمی کے اس اقدام کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ پاک آرمی ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی ایسے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی رہے گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button