کھیل

گلگت بلتستان پولو پریمئر لیگ میں‌14 ٹیمیں‌شرکت کررہی ہیں، تیاریاں‌مکمل، ڈپٹی کمشنر شگر

شگر(عابدشگری) ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کی پولو کی تاریخ کا سب سے میگا ایونٹ جی بی پولو پریمئر لیگ شگر میں14جولائی سے شروع ہوگا۔کمشنر بلتستان ڈویژن حمزہ سالک افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے، جبکہ فائنل کیلئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان متوقع مہمان خصوصی ہونگے۔ جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے یہ ایونٹ علاقے کے امیج کو اجاگر کرنے میں ایک مدد ثابت ہوگا۔

ڈی سی آفس شگر میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پریمیر لیگ میں کل 14 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں ۸ ٹیموں کا تعلق بلتستان ریجن جبکہ 6ٹیمیں گلگت ریجن سے ہے۔ دوران فیسٹول کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نٹمنے کے لئے سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت شگر میں تین ایم ایوینٹ ہورہے ہیں جن میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا مجوزہ دور ہ ،جی بی پریمئر لیگ اور اسد عاشورہ کے مجالس اور جلوس عز ا کا انعقاد شامل ہیں ۔ان تمام پروگراموں کی نگرانی اے شگر کریں گے انہوں نے کہا کہ شگر میں امن امان کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے کیونکہ مذہبی شگر میں موجود مذہبی رواداری اپنی مثال آپ ہیں اور علماء کرام کی مشاور ت سے ہی جلوس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریمیر لیگ اسد عاشورہ سے پہلے اختتام ہوگا

صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ڈی سی شگر نے کہا وزیر اعلیٰ کا دورہ کنفرم ہونے کی صورت میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے دئیے شیڈول کے مطابق ہی پروگرام کے اختتامی تقریب منعقد ہوں گے انہوں نے کہا اس اہم تقریب کے انعقاد کا مقصد علاقہ شگر کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اور مجھے امید ہے کہ میڈیا کے تعاون سے یہ ایونٹ کامیاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پریمئر لیگ کو کامیاب میں بنانے میں شگر ٹورزم ایسوسی ایشن ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کررہی ہے اور پہلی بار ہر ٹیم کیلئے انتظامیہ یونیفارم بھی بنا کر فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہ شگر میں کھیلیوں کے فروغ میں شگر ٹوریزم ایسوسی ایشن کا کردار قابل تعریف ہیں اور ان کے تعاون سے شگر کی ثقافت کو زندہ رکھنے کی بھر بور کوشیش کررہے ہیں اور انشاء اللہ اس میں ہم کامیاب ہوگئے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button