عوامی مسائل

شیر قلعہ آر سی سی پُل کی تعمیر کب مکمل ہوگی؟‌

غذر(بیورو رپورٹ ) شیر قلعہ آر سی سی پل کی تعمیر کا کام ست رفتاری کا شکار، جون میں اس پل کی تعمیر مکمل کرنے کی حکمرانوں نے عوام کو یقین دہانی کروائی تھی مگر جس رفتار سے اس پل کا کام ہورہا ہے اگر یہ رفتار رہی تو رواں سال بھی یہ پل مکمل ہونے کے امکانات کم ہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اپنے دورہ غذر کے موقع پر کہا تھا کہ رواں سال جون سے پہلے شیر قلعہ ار سی سی پل کی تعمیر مکمل ہوگئی مگر اب حالت یہ ہے کہ پل کی تعمیر کا کام ست رفتاری کا شکار ہے اور پل پر کام کرنے والے مزدور بھی نظر نہیں ارہے ہیں جس باعث عوام شیر قلعہ سخت پریشان ہیں جب کہ شیر قلعہ کو ملانے والا جیپ ایبل پل بھی اخری سانسیں لے رہا ہے اور دریا پر بنایا گیا اس پل پر کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔

میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے شیر قلعہ کے مکینوں اصغر خان ،امداد علی ،شاہد علی اور میراحمد نے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے شیر قلعہ ار سی سی پل کی تعمیر میں سستی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ پل مکمل نہ ہونے سے عوام کو امدورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ نالہ شیر قلعہ پل پر گزرتے ہوئے ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی ہے جبکہ دریا میں لکڑی کا پل بھی اخری سانسیں لے رہا ہے جو کسی بھی وقت کوئی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے اس حوالے سے کئی بار یہاں کے عوام نے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے مگر حکمران مکمل تو پر خاموش ہیں جو کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہے ہوحالانکہ وزیر اعلی نے خود اپنے دورہ غذر کے موقع پر اس پل کی تعمیر جون کے مہینے مکمل ہونے کی خوشخبری سنائی تھی مگر تاحال کام سست روی کا شکار ہے اگر کام کی یہ رفتار رہی تو اس پل کے مکمل ہونے میں مزید کئی سال لگ سکتے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button