عوامی مسائل

ڈیم ریزروائر ایریا کے درمیان واقع بنجر اراضیات جملہ مالکان تھک نیاٹ بابوسر کے نام مرتب کیا جائے، اجلاس میں مطالبہ

گلگت(پ ر)جملہ مالکان اہالیان تھک نیاٹ بابوسر چلاس کا ایک اہم اجلاس تھک داس مرکزی کیمپ میں منعقد ہوا۔جس میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی۔اور کہا گیا کہ ڈیم ریزروائر ایریاء جچن چشمہ بالا ،چشمہ پائین ،رونئی شلکٹ دار اور التشی دار کے درمیان واقع بنجر اراضیات کے معاوضہ جات سول کورٹ سٹے آرڈرز کے مطابق جملہ مالکان تھک نیاٹ بابوسر کے نام مرتب کیا جائے۔اگر کسی فریق کو کوئی اعتراض ہو تو وہ ریفرنس دائر کرے۔مذکورہ اراضیات کے اندر کوئی شخص اراضی لیفٹ اوور کیس کی صورت میں موجود نہیں لہٰذا لفٹ اوور کیس کسی کے نام پر نہ بنایا جائے۔2010میں جن لوگوں نے ریاست سے غداری کر کے ریاستی املاک اور سرکاری دفاتر نذر آتش کئے اور ریاستی پرچم کی توہین بھی کی۔اور ملک مخالف نعرے بھی لگائے ان ذمہ دار اور ملک دشمن عناصرکو تاحال کوئی سزا نہیں ملی۔لہٰذا حکومت وقت فوری طور پر ان کرداروں کے خلاف غداری کا مقدمہ ری اوپن کرے۔چونکہ اس وقت انکے خلاف غداری کے مقدمات بھی قائم ہو چکے ہیں۔انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے نشان عبرت بنایا جائے۔دیامر کے 90فیصد عوام ریاست کے ساتھ ہیں۔کھنو جنگلات میں ٹمبر مافیا نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کی ہے۔اس کے خلاف ہم جملہ مالکان تھک نیاٹ بابوسر نے ڈی آئی جی دیامر استور ریجن کو درخواست دی ہے۔اس درخواست کے مطابق پرچے چاک کئے جائیں۔دیامر بھاشہ ڈیم کے تمام متاثرین سونیوال قبائل ،کھنر کے غریب نامہ اور تحصیل چلاس کے دیگر تمام غیر مالکان کے ساتھ بھی دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک نہ کیا جائے۔بلکہ انکے حقوق کے حوالے جائز مطالبات کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔اور ڈیم کے تمام فوائد میں ان کو بھی شریک کر کے حصہ دیا جائے۔ڈیم کے متاثرہ گلہ بانوں زرعی کسانوں اورموسمی تغیرات کے متاثرین کو بھی بروقت سروے کر کے معاوضہ جات میں شامل کیا جائے۔جملہ عوام الناس تھک نیاٹ بابوسر سیاسی دھڑے بندیوں سے مکمل طور پر آزاد ہیں۔اور متفق اور منظم ہیں۔تھک نیاٹ بابوسر سے تعلق رکھنے والے کسی بھی سیاسی راہنماء کی بیان بازی کو عوام متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں۔اور تھک نیاٹ بابوسر کے تمام سیاسی راہنماؤں کو پوری قوم آئندہ کسی بھی قسم کی غیر ضروری بیان بازی سے باز رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔اگر کوئی بات غیر مناسب لگے تو قومی کمیٹی اور سپریم کونسل کے سامنے رکھ لیا جائے کونسل تمام معاملات سے آگاہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button