ماحول

ہنزہ: اُلتر نالے میں پانی کے بہاؤ سےواٹر چینل بُری طرح متاثر

ہنزہ (بیورورپورٹ) ہنزہ گرمی کی شدت میں اضافہ ۔ پانی کے بہاؤ میں اضافہ اُلتر نالے میں موجود واٹر چینل بُری طرح متاثر۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ گلیشئرزپگھلنے کا عمل میں تیزی،اُلتر نالے میں پانی کی بہاؤ زیادہ ہونے سے نالے کے اطراف میں موجود باغات بدستور کٹاؤ کی زد میں ہیں ۔ جبکہ اُلتر نالے سے متصل علاقہ یا ئینگ ہر میں ماہ صیام میں آنے والی طغیانی کی وجہ سے باغات کو سیراب کرنے والے واٹر چینلز مکمل طور پر تباہ ہوچکے تھے تاحال واٹر چینلز بحال نہیں ہو سکا۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ ہنزہ کے ذمہ داروں کو ایریا کا تفصیلی دورہ کرانے کے باوجود کوئی حل نہیں نکالا جاسکا۔ این ڈی ایم اے ہنزہ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ہم نے نئے طریقے سے واٹر چینلز بنانے کے لئے سروے کیلئے ماہرین کی ٹیم تشکیل دیا ہے ۔ پتہ نہیں ماہرین کب سروے مکمل کرکے رپورٹ مرتب کریں گے ۔گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ سنٹرل ہنزہ کو پانی مہیا کرنے والے چینلز کی سر بند دوبارہ کٹاؤ کی زد میں آئیں ہیں جس کی وجہ سے شام کے ٹائم پر واٹر چینلز سے پانی مکمل طور پر بند کیا جاتا ہیں ۔  آبپاشی اور پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔

 چیف سکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڈ نے دورہ ہنزہ کے موقعے پر نمبرداروں سے ملاقات کی تھی اس موقعے پر دی جانے والی یقین دہانی پر بھی عمل نہیں ہوسکا۔

 عوامی حلقوں نے چیف منسٹر گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے مطالبہ کیا ہے کہ اُلترنالے میں ماہرین کی ٹیم سے جلد سروے کروکرسر بند کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جائیں اور اُلتر نالے کے اطراف میں موجود باغات کی حفاظتی بند تعمیر کروایا جائے۔اگر مزید تاخیر ہوئی تو ہزاروں پھلدار و غیر پھلدار درختوں سمیت کھڑی فصلیں تباہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button