حادثات

کھرمنگ : نوجوان ٹینکی میں ڈوب کر جان بحق

/ کھرمنگ (بیورو رپورٹ) شریٹینگ میں نوجوان ٹینکی میں ڈوب کر جان بحق ہوگیا ۔ پندرہ سالہ آصف علی ون میگاواٹ بجلی گھر شریٹینگ کی فور وے ٹینکی میں نہا رہا تھا کہ پانی میں ڈوب جانے کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔ سول ہسپتال مہدی آباد میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق علاقہ شریٹینگ کا پندرہ سالہ نوجوان بجلی گھر کے ٹینکی میں روزانہ کی طرح نہا رہا تھا ، ٹینکی کے اندر پانی کا زیادہ بہاو کی وجہ سے ڈوب کر بڑے ٹینکی میں پہنچے۔آس پاس موجود لوگوں نے ٹینکی خالی کر کے نوجوان کو نکالا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال پہنچائی جہاں ڈاکٹر صادق وزیر کی سربراہی میں پوسٹ مارٹم ہوا ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دیا گیا .

ورثا کے مطابق بجلی گھر کی اس خطرناک ٹینکی میں روزانہ چھوٹے بچے نہانے کے لئے جاتے ہیں۔ ٹینکی کھلا ہونے کی وجہ سےاس طرح کے مزید واقعات پیش آسکتی ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button