صحت

داریل میں‌ پی پی ایچ آئی کی کارکردگی قابلِ‌تحسین ہے، نمبردار شاہ زمان، ثمیر، شرما خان اور دیگر کا بیان

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) داریل میں پی پی ایچ آئی کی کارکردگی قابل تحسین ہے،پی پی ایچ آئی کی انتھک محنت اورجدو جہد کی وجہ سے داریل کے دور دراز علاقوں میں عوام کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات میسر ہیں۔ان خیالات کا اظہار نمبرداران داریل منیکال نمبردار شاہ زمان،نمبردار ثمیر،شرما خان ،حاجی رو خان ، نمبردار پختون ولی اور مولانا فرمان ولی نے داریل میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ داریل میں پی پی ایچ آئی کی نگرانی میں سول ڈسپنسریاں مکمل فنگشنل ہیں اور ڈسپنسریوں میں ادویات مل رہی ہے،عوام متعلقہ محکمے کے سٹاف اور زمہ داروں کی کارکردگی سے بھی مطمئن ہیں،بعض عناصر زاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر پی پی آیچ آئی کے عملہ پر جھوٹے الزآمات لگاکر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ داریل کے مجموعی عوام کو اس وقت صحت سے متعلق کوئی شکایات نہیں ہیں اور عوام پی پی ایچ آئی کی کارکردگی سے خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ داریل میں سرکاری ادویات کی کوئی خرید و فروخت نہیں ہوئی ہے مریضوں کو مفت ادویات دی جارہی ہیں اور مریضوں کا گھر کی دہلیز پر علاج و معالجہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی دیامر کے انچارج افضل خان ایک دیانت دار آفیسر ہیں، جن کی نگرانی میں داریل کے تمام ڈسپنسریاں فعال ہیں اور عملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر حاضر ہوکر عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button