تعلیم

انسانی ارتقاء کے موضوع پر اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب احمدکا قراقرم یونیورسٹی گلگت کیمپس میں‌ لیکچر

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی فیکلٹی آف ایجوکیشن کے کانفرنس ہال میں فیکلٹی اور طلبہ وطالبات کے لیے انسانی ارتقاء کے موضوع پر لیکچر کا انعقاد کیاگیا۔ اسلامیہ کالج پشاور کے وا ئس چا نسلرپروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے انسانی ارتقاء کے حوالے سے لیکچر دیا۔ لیکچر میں ڈین لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ، ڈین سوشل سا ئنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان ،ڈائریکٹر IMARCڈاکٹر معظم نظامی، چئیرمین بیالوجیکل سائنسز ڈاکٹر شیر ولی شعبہ فزکس کے ہیڈ ڈاکٹر منظور علی سمیت فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔وائس چانسلر اسلامیہ کالج پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمدنے انسانی ارتقاء کے حوالے سے اپنی ریسرچ اور تجربات سے حا صل ہونے والی معلومات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں آگے بڑھنے کے لیے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونا لازمی بن گیاہے ۔جس کے بغیر آگے بڑھنا مشکل ہوگیاہے ۔لہذا ہمیں دوسرے اقوام سے آگے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوں۔لیکچر کے آخر میں ڈین لائف سا ئنسز پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد اور ڈین سوشل سا ئنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ڈاکٹر حبیب احمد کی انسانی ارتقاء کے حوالے سےKIUفیکلٹی اور طلباء کو معلومات فراہم کرنے کو سہراتے ہوئے اسے تحقیق کے خواہش مند افراد کے لیے مفید قرار دیا۔اور یونیورسٹی آمد اور انسانی ارتقاء کے حوالے سے اپنے تجربات و معلومات سے آگاہ کرنے پران کا شکریہ ادا کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button