سیلابی ریلے نے دریائے اشکومن کا بہاو روک دیا، سڑک بند، مقامی آبادی محفوظ مقامات پر منتقل
غذر (دردانہ شیر) اشکومن کے گاؤں بدصوات میں گلیشیر کا ایک بڑا حصہ دریا میں گرنے سے دریائے اشکومن بند ہوگیا ہے اب تک کے اطلاعات کے مطابق ایک کلومیٹر لمبی جھیل بن گئی ہے جو کہ کسی بھی وقت ٹوٹ جانے کا خطرہ موجود ہے بدصوات گاؤں میں دو درجن سے زائد ہائشی مکانات جھیل میں ڈوب گئے ہیں جبکہ ایک درجن موضعات کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا ہے جھیل اور سیلابی ریلے کی زد میں ایک ہائس گاڑی اور ایک درجن کے قریب موٹر سائیکل اور پچاس کے قریب مال مویشی بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے ہیں جبکہ دریائے غذر کے کنارے آباد تمام آبادی کا خالی کرادیا گیا ہے دوسری طرف جن متاثرین کے رہائشی مکانات مصنوعی جھیل میں ڈوب گئے ہیں انتظامیہ کی طرف سے امدادی سامان جائے وقوعہ روانہ کر دی گئی ہے سیلاب سے روڈ بند ہونے کی وجہ سے اشکومن کے ایک درجن سے زیادہ موضعات کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے مکمل طور پر کٹ گیا ہے سیلابی ریلے کی خوف سے دریا کے کنارے آباد لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہورہے ہیں۔دوسری طرف اطلاعات کے مطابق مصنوعی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے جبکہ گیلشیرکے گرنے سے کئی کلومیٹر سڑک مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے جس کی بحالی کے لئے کئی دن لگ سکتے ہیں