تعلیم

نقل کرنے والوں‌کو پولیس کے حوالے کردیا جائے، وائس چانسلر کی امتحانی عملے کو ہدایت

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ امتحانات میں نقل جیسی لعنت کی کوئی گنجائش نہیں۔ اللہ کی دی ہوئی نعمت عقل کو چھوڑ کر نقل کا استعمال نہ صرف اپنے آپ پر بلکہ معاشرے پر ظلم ہے اور ہم یہ ظلم ہونے نہیں دیں گے۔ گریجویشن امتحانات کے دوران ہنزہ میں قائم امتحانی مراکز کے اچانک معائنے کے موقع پر وائس چانسلر نے نگران عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ امتحانات کے تقدس کو ہر حال میں برقرار رکھیں اور نقل خوروں کے گرد گھیرا تنگ کریں۔ انہوں نے کہاکہ نقل کا سہارا لیکر امتحان پاس کرنیکا زمانہ گزر گیا۔ اب جو بھی نقل کا سہارالیکر اپنے آپ اور ادارے کو نقصان اور بدنام کرنے کی کوشش کرے تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ وائس چانسلر نے کنٹرولرا متحانات کو ہدایت کی کہ وہ امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے مقامی پولیس انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعلق رکھیں اور جو بھی نقل کی کوشش کرے اسے پولیس کے حوالے کردیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button