دیامر پولیس نے بکری چوروںکو گرفتار کرلیا، دو مسروقہ بکریاںبرآمد
چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر )دیامر پولیس نے ناکہ کے دوران سٹی تھانہ پولیس نے بکریاں چرانے والے گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا.
تفصیلات کے مطابق ایس پی دیا مر کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل صاحب کے احکامات کی روشنی میں تمام تھانوں کے حدود میں روزانہ کی بنیاد پر جنرل ہولڈ اپ کا سلسلہ جاری ہے اس دوران ایس ایچ او سٹی تھا نہ چلاس انسپکٹر محمد شاکر اور ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی ایس آئی پی عظمت شاہ کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے دوران ناکہ تھک نالہ سے دو شاخ بکریاں چرا کر چلاس شہر اور گرد نواح میں فروخت کیلئے لے جارہے تھے جن کو گاڑی نمبر DMR1146 میں ڈال کر لے جارہے تھے ملزمان رضی اللہ وغیرہ کو رنگے ہاتھوں گاڑی بکریوں سمیت گرفتار کر کے بذریعہ مرسلہ ایس ایچ او تھانہ جل کو مزید قانونی کاروائی کیلئے بھج دیاجائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل لائی جائے گی.