عوامی مسائل

وزیر اعلی نے گانچھے میں‌ بجلی گھر چلانے کے لئے ماہرین کی عدم موجودگی کا نوٹس لینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (فدا حسین )وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ضلع گانچھے میں بجلی گھروں میں مشین چلانے والے ماہریں کے نہ ہونے پر نوٹس لینے کا وعدہ کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے بعد مقامی صحافی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مشین چلانے والے ماہریں نہ ہونے والی بات درست ہے تو اس کا نوٹس لیں گے۔ واضح رہے کہ ضلع گانچھے کے محکمہ برقیات کے سینئر اہلکاروں کے مطابق اس وقت تمام بجلی گھروں میں جدید قسم مشینیں تو موجود ہیں مگر ان میں معمولی بھی خرابی ہونے کی صورت میں اسے چلانے کے لئے کوئی ماہر شخص موجود نہیں ہے جس کی وجہ ضلع گانچھے خاص طور پر مشہ بروم ڈویژن اور سلینگ تا کاندے ہوشے تک اکثر اوقات لووڈ شیڈنگ کی اطلاعات ہیں ۔ اس لئے روان مہینے کے شروع میں طویل لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر سلینگ اور مچلو کے عوام نے روڈ بلاک کر احتجاج کرتے ہوئے یوچنگ 323برگیڈ کی طرف لانگ مارچ کی دھمکی تھی تھی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button