خبریں

اللہ نے غذر کو بہت نعمتوں‌سے نوازا ہے، مرد وخواتین کو شانہ بشانہ کام کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ

غذر( بیورو رپورٹ) سابق چیف جسٹس سپرئم کورٹ آف پاکستان جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ اﷲنے غذر کو بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے یہاں کا صاف و شفاف پانی اور تازہ پھل اور موسم یہ ساری نعمتیں آپ لوگوں کو بیک وقت مہیا ہیں، آپ ﷲپاک کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔

سابق چیف جسٹس جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ نے یہ باتیں محکمہ زراعت غذر کی جانب سے چٹورکھنڈ کے قریبی گاوں کوچدہ میں خواتین کیلئے جدید زمینداری کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کے اختتام پر بحثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیں۔

معزز مہمان جب کوچدہ تشریف پہنچے تو مقامی عمایدئن نے ان کا استقبال کیا مہمان کو بچوں نے گلدستہ پیش کئے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت غذر راجہ مظفر ولی نے مہمان خصوصی کو محکمہ زراعت کا غذر میں کردار کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر محکمہ زراعت کے ماہرین نے مہمان خصوصی ریٹائرڈ چیف جسٹس آف پاکستان کو شاخ تراشی،بوکاشی،بی سی ایل،سپرے،جام،اچار اور جوس کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا غذر میں محکمہ زراعت کے زیر نگرانی زمینداروں کو گھر کی دہلیز پر ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں نامیاتی طریقوں سے کھاد بنانا،سپرے اور دیگر پھل فروٹ سے جوس وغیر بنانے کے طریقے دکھائے جاتے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ غذر میں پھلوں کی ایک بڑی مقدار سالانہ ضائع ہو رہی تھی جب سے راجہ مظفر ولی نے چارج سنھبالا ہے انہوں نے غذر بھر میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ۔اس طرح کی ٹریننگ کی انعقاد ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں موسم کے لحاظ سے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں مرد وخواتین کو جدید زمینداری کے حوالے سے تربیت دی جاتی ہے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی چیف جسٹس آف پاکستان جواد ایس خواجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جب ضلع غذر میں داخل ہوا تو دیکھا اللہ تعالیٰ نے غذر کو بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے جس میں سے چند ایک مثلا یہاں کا صاف چشموں کا پانی،اور تازہ پھل فروٹ اور موسم یہ ساری نعمتیں آپ لوگوں کو بیک وقت مہیا ہیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ یہاں کی خواتین مردوں کے شانہ باشانہ کام کر رہی ہیں یہ پاکستان کیلئے ایک مثال ہے جس علاقے میں مردو خواتین مل کر کام کرینگی وہاں بے روزگاری یا دیگر کسی قسم کی پریشانیاں جنم نہیں لیتی ہیں۔

انہوں نے کہا آج کل پوری دنیا میں بغیر کمیکل کی چیزوں کے استعمال پر زور دیا جا رہا ہے اور آج میں یہاں ایسی کے چیزوں کو دیکھ رہا ہوں جو بغیر کیمکل کے ادویات بنا رہے ہیں اس سے ایک تو اپنی جان کی حفاظت ہے دوسرا زمین سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو گا۔انہوں نے محکمہ زراعت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات پورے پاکستان میں کرنا چاہئے یہ وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے محکمہ زراعت غذر کے ڈپٹی ڈائریکٹر مظفر ولی کو اپنے ماہرین کے ساتھ لاہور میں اپنے گھر دعوت دیا انہوں نے کہا کہ لاہور آکر ہمیں بھی کیمکل سے پاک نامیاتی طریقوں سے زمین سے فصل حاصل کرنے کے طریقے دکھائے جائیں۔

تقریب کے آخر میں سابق ایکسین راجہ برہان الدین نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان کا غذر آمد اور خاص کار کوچدہ امد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کے آخر میں نے مہمان خصوصی نے دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں حصہ لینے والے مرد و خواتین کو اسناد تقسیم کئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button