خبریں

پاک فوج کے ڈاکٹرز کی ٹیم‌نے‌بدصوات میں‌400 سے زائد مقامی افراد کا معائنہ کیا:‌ آئی ایس پی آر

گلگت (پ ر) بدصوات سلائڈ کے متاثرین کی مدد کیلئے پاک آرمی (ایف سی این اے) نے ہنگامی بنیادوں پر میڈیکل کور اور انجینرز کور کی ٹیم تشکیل دی جس نے مورخہ 21 جولائی2018 ؁ء کو متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور بڑے پیمانے پر جائے وقوع پر امدادی کاروائیاں کیں۔

آرمی ایویشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پاک آرمی کے 5 ڈ اکٹرز بشمول لیڈی ڈاکٹراور انجینرزکی ٹیم کے علاوہ امدادی سامان کو متاثرہ علاقے تک پہنچایا گیا۔

ڈاکٹرز اور انجینرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہنگامی بنیادوں پر کیمپ تشکیل دیا اور 400 سے زائدمقامی لوگوں کا معائنہ کیا اور مفت دوائیاں فراہم کیں اس کے علاوہ امدادی سامان بھی متاثریں میں تقسم کیا جس میں خشک راشن، آٹا، ٹینٹ، چٹائیاں اور Hygiene Kit وغیرہ شامل ہیں۔

پاک آرمی اس مشکل گھڑی میں گلگت بلتستان کی عوام کے شانہ بشانہ کھٹری ہے۔ پاک آرمی کی انجینرزکی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے اور متاثرہ جگہ کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ جھیل کے پانی میں بتدریج کمی آرہی ہے اور اگلے دو سے تین دن تک صورتحال میں مزید بہتری آجائیگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button