عوامی مسائل
شمشال کی مرکزی سڑک دریائی کٹاو کی زدمیںآگئی، رابطہ منقطع
ہنزہ( سٹاف رپورٹر) ضلع ہنزہ کے دور افتادہ گاوں شمشال میں طیغانی کے باعث مرکزی شاہراہ دریا برد ہو گئی ہے۔گزشتہ ایک ہفتے سے روڈ کی بندش کے باعث شمشال میں غذائی اور ادویات کے شدید قلت پید ا ہو گئی ہے۔شمشال کے رہائشی اشرف کریم شاہین نے بتایا کہ ایک ہفتے پہلے طیغانی کے باعث شاہراہ شمشال دریا برد ہو چکی ہے۔ سٹرک بلاک ہونے کی وجہ سے وادی میں ادویات اور غذائی قلت کا بحران پید ہو گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شمشال کے لئے راستہ بند ہونے سے مسافر اور سیاح خطرناک پہاڑوں کو کراس کر کے منزل تک پہنچتے ہیں جو کسی خطرے سے کم نہیں ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ورکس ہنزہ کے جانب سے بھی خاموشی ہے اور تاحال متاثرہ شاہراہ پر کام کا آغاز نہیں کیا جسکا ہے۔ اُنہوں نے محکمہ ورکس ضلع ہنزہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کے ازالہ کے لئے شاہراہ شمشال پر کام شروع کیا جائے ۔