جرائم

دیامر پولیس نے ایک اور کاروائی میں‌ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی، ملزم گرفتار

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دیامر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف دوسری بڑی کاروائی Asp کامران عامر خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد شاکر اور پو لیس کی ٹیم نے گھر پر چھا پہ مارکر ڈیڈ کلو گرام چرس سمیت ملزم کو گرفتارکر لیا. ایس پی دیامر نے اے ایس پی کامران عامر خان کی قیادت میں پولیس ٹیم کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی اور مزید کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایات دی۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل صاحب کے احکامات پر اے ایس پی سٹی کامران عامرخان کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے ایک اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چلاس فاروق آباد کالونی میں رٹ کر کے ملزم رحمت اللہ ولد شاہ سید ساکن فاروق آباد کی قبضے سے ڈیڈ کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور ملزم کے خلاف سٹی تھانہ میں Fir نمبر 78/18 بجرائیم 9c,CNSA منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے.اس موقع پر اے ایس پی سٹی کامران عامر خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا دیامر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاون شروع کردیا ہے بہت جلد منشیات فروشوں کا پورا نیٹ ورک کو گرفتار کرکے دیامر کو منشیات کی لعنت سے پاک کردینگے۔انہوں نے کہا یہ ایک بہت بڑا گینگ ہے جو مختلف مقامات پر چھپا کرلوگوں میں موت کا سامان بھیجنے میں مصروف تھے لیکن دیامر پولیس نے کل بھی بہاری مقدارمیں چرس اور اسلحہ سمیت چار ملزمان گرفتار کرلیا ہے. اسی طرح آج یہ دوسرا کامیاب چھاپہ مار کر منشیات فروش کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ اس موقع پر ایس پی دیا مر محمد اجمل صاحب نے کہا کہ دیامر بھر کومنشیات سے پاک کرنےکیلئےدیامر پولیس کا ہر جوان ہر وقت الرٹ ہے انشاءاللہ بہت جلد دیامر کو اسلحہ اور منشیات سے پاک کرنے میں کامیاب ہوجائنگے۔ جس سےمعاشرے میں ہونے والے برائیوں کا خاتمہ ہوگا کیونکہ پرامن دیامر پر امن گلگت بلتستان کا ضامن ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button