جرائم

سکردو سے قیمتی پتھر پنڈی سمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو بسوں‌سے بتیس پیٹیاں‌برآمد

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )   سکردو سے راولپنڈی قیمتی پتھر سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام ، چلاس منرل چیک پوسٹ زیرو پوائنٹ عملے نے دو مختلف بسوں سے بتیس پیٹیاں قیمتی پتھر برآمد کر لیں ۔ بس نمبر بی ایل این 4147 اور بس نمبر جی ایل ٹی اے 6006 سکردو سے راولپنڈی جا رہی تھیں چلاس زیرو پوائنٹ پر پہنچی تو محکمہ معدنیات کے اہلکاروں عبدالرحمن ، نزاکت اور سیف اللہ نے دونوں بسوں کی الگ الگ تلاشی لی اور بتیس پیٹیاں قیمتی پتھر سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے محکمہ معدنیات دیامر کے اہلکاروں کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمے کےان اہلکاروں کو نقد انعام دینے کے ساتھ ساتھ مستقل کیا جائے   اور سکردو سے چلاس تک قیمتی معدنیات کیسی پہنچائی گئی تحقیقات کی جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button