بدصوات : آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک نے اڑھائی ہزار کلو اشیائے خوردونوش پاک فوج کے ہیلی کاپٹرزکے ذریعے علاقے میںپہنچا دیا
غذر (بیورو رپورٹ ) بد صوات میں گلیشیر گرنے کا سلسلہ جاری منگل کے روز پہاڑ سے گلیشیر گرنے کی وجہ دریائے اشکومن تین گھنٹے تک بند رہا دوسری طرف پاک ارمی کے دو ہیلی کاپٹر نے اے کے ڈی این کی طرف سے بیجھا گیا دوہزار پانچ سو کے جی سامان بدصوات پہنچا دیا ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ بد صوات میں گلیشیر کا گرنے کا سلسلہ جاری ہے گرمی زیادہ تو گلیشیر زیادہ گرتا ہے اور منگل کے روز بھی گلیشیر گرنے سے پانی تین گھنٹے تک روکے رکھا اس کے بعد پانی اب گزر رہا ہے اور خطرے والی بات نہیں ہے انھوں نے مزید کہا کہ بدہ کے روز پاک آرمی کے دو ہیلی کاپٹر میں دوہزار پانچ سو کے جی سامان جو AKAHکی طرف سے بیجھا گیا تھا کو بد صوات پہنچا دیا گیا جس میں ایک کھانے پینے کا سامان موجود ہے اس کے علاوہ متاثرہ علاقے میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہے اور گندم بھی ایمت پہنچا دیا گیا تاکہ وہاں سے بزائعہ ہیلی کاپٹر بد صوات اور دیگر موضعات بیجھا جاسکے جب کہ بجلی کا بھی کوئی مسلہ نہیں ہے بدصوات میں بجلی کے کچھ پول ٹوٹ گئے ہیں جبکہ جن علاقوں کا زمینی رابطہ کٹ گیا ہے وہاں پر بجلی کا نظام بحال ہے ڈی سی غذر نے مزید کہا کہ راستے کی بحالی کے کام تیزی سے جاری ہے مگر گلیشیر کا بار بار گرنے سے اس جگہ پر روڈ کی بحالی کے لئے کام کرنا خطرے سے خالی نہیں بہت جلد بدصوات تک پیدل چلنے کے لئے راستہ بنایا جائیگا اور محکمہ تعمیرات راستہ بنانے کاکام جاری ہے تاکہ کسی طریقے سے پیدل راستہ بد صوات تک بن سکے انھوں نے مزید کہا کہ آج جی ڈی بی ایم اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبیر بد صوات پہنچ گیا ہے اور امدادی سامان کی نگرانی کر رہے ہیں جب کہ ایک میڈیکل آفسیر اور عملے کو بھی بزائعہ ہیلی کاپٹر بد صوات پہنچا دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پونیال میں ہاسس اور دیگر موضعات جہاں پر سیلابی ریلے نے نقصان پہنچایا تھا کے متاثرین مزید ٹینٹ اور دیگر سامان تقسیم کر دیا گیا ہے