جرائم

یاسین میں‌ خاتونِ‌خانہ کا قتل، سوتیلا بیٹا قاتل نکلا، اقبال جُرم کرلیا

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پانچ دن قبل یاسین کے بالائی گاوں برکلتی میں رات کو گھر میں قتل ہونے والی خاتون خانہ کا قاتل سوتیلا بیٹانکلا ۔یاسین پولیس نے نامعلوم قتل کے جرم میں مقتولہ کے سوتیلے بیٹے کوشک کی بنیادپر گرفتار کیا تھا ۔دوران تفتیش مقتولہ کے سوتیلے بیٹے شیرعالم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اقبال جرم کیا ہے ۔یاسین پولیس نے قاتل سے قتل میں استعمال ہونے والی الہ 30بورپستول برامدکرکے ملزم کے خلاف تھانہ یاسین میں زیردفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button