عوامی مسائل

عوام تھگس ممکنہ سیلابی ریلے سے بچاو‌ کے لئے فکر مند، حفاظتی بند کی تعمیر کےلئے دھاتی تار فراہم کرنے کا مطالبہ

گانچھے (پ ر) ضلع گانچھے کے سب ڈویژن مشہ بروم کے ہیڈ کوارٹر تھگس کے عوام نے نے ضلعی انتظامیہ سے مزیدکسی طغیانی کے ہونے والے ممکنہ نقصانات پر قابو کرنے کے لئے مزید گیبین یعنی حفاظتی بند کی تار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر تھگس کے دو محلے کی لنک روڈ بھی کٹ گئی محلہ عثمان کاکولونی اور محلہ نیوڑی چن کو شدید خطرہ ہے۔ نہری نظام اور واٹر سپلائی چینل بھی بری طرح مفلوج ہوئے ہیں اس لئے گھروں میں پینے کا پانی تک میسر نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات ہیں۔اہلیان علاقہ کی طرف سے میڈیا کو جاری بیان کے مطابق تھگس کے عوام نے ضلعی انتظامیہ اور حکام بالا کی طرف سے متاثر ہ علاقوں کا دورہ نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دورہ کرنے کے لئے جانی نقصان ہونا ضروری نہیں ہوتا ۔اہلیان علاقہ نے ڈسزاسٹرمنیجمنٹ کی طرف سے خریدی گئی مشینری بھی ابھی تک نہ پہنچنے کی شکایت کرتے ہوئے جلد از جلد مشینری پہنچا کر مشکلات کو دورکرنے کے ساتھ سڑکوں اور نہروں کی تعمیرکو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے بیان مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے مزید گیبین کا بندوبست ہونے کی صورت عوام پہلے کی طرح اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے کو تیار ہیں اس لئے انہوں نے اس وقت ان دیئے گئے گینبن کو ناکافی قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے تھگس نالے کو محکمہ مال کے کاغذات کے مظابق تجاوزات کا خاتمہ کرنے اور بڑے پتھروں کو انتظامیہ کی نگرانی میں توڑ نے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے محکمہ LG&RD، PWD(BNR)کے ذریعے فوری طورپر نئے حفاظتی بند تعمیر نے اورنقصانات کے حوالے سے درست فہرست بنا کر متاثرین کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی مسلسل بارشوں کی وجہ سے سب ڈویژن مشہ بروم تھگس کے نالے میں آنے والے طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑی حد میں فضلیں تباہ ہونے سینکڑوں کھیت اور پھلدار اور غیر پھلدار کو شدید نقصان پہنچا تھا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button