صوبائی حکومت نے غذر میںمتاثرین سیلاب کو تنہا چھوڑ دیا ہے، محمد ایوب شاہ، رہنما پیپلز پارٹی
یاسین (معراج علی عباسی )سابق ممبرقانون ساز اسمبلی و صدرپاکستان پیپلزپارٹی غذرمحمدایوب شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت نے غذر کے سیلاب متاثرین کو بے یارومدرچھوڑدیا ہے ۔اشکومن کے سیلاب متاثرین انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہے ۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور صوبائی حکومت کے وزرا کو غذر کے متاثرین سے زیادہ ہمدردی مسلم لیگ ن کے ہارئے ہوئے امیدواروں کے ساتھ ہے ۔غذر کے متاثرین متاثرین اس وقت آسمان تلے بے سروسامانی کے حالت میں جینے پر مجبور ہیں ۔غذر کے بالائی علاقہ اشکومن میں سیلاب سے تباہی کے ایک ہفتے بعد بھی صوبائی حکومت کا کوئی زمدار اشکومن آنا گوارہ نہیں کیا ۔ن لیگ کے صوبائی حکومت غذرکے متاثرین کو نظرانداز کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اشکومن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور غذر انتظامیہ کے علاوہ کسی حکومتی زمدار شخص کا نہ آنا اور سیلاب متاثرین کے حوالے سے سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود نظرانداز کرنا نہ صرف سیلاب متاثرین بلکہ غذر کے عوام کے ساتھ مذاق ہے ۔انہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی انتظامیہ غذر کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد اور بحالی کے لیے اقدامات کریں ۔