خبریں

سیلاب نے شگر کے بعض‌علاقوں‌میں تباہی مچا دی، ڈپٹی کمشنر حالت دریافت کرنے متاثرہ علاقوں‌تک پہنچ گئے

شگر(عابدشگری)ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور نقصانات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد سے بھی ملاقات کی اور ان کی نقصان کی ازالے کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ڈی سی شگر نے سیلاب متاثرہ گاؤں تستون اور داسو کے سیلاب متاثرہ گاؤں کا جائزہ لیا گیا. پی ڈی ڈبلیو انجینئر بھی ان کے ساتھ تھے۔اس موقع پر لوگوں نے ڈپٹی کمشنر شگر کو بتایا کہ اس سال آنے والی سیلاب نے گزشتہ 30 سالہ سیلاب کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ جس کی واضح مثال شگر اور برالدو ویلی کو ملانے والی اہم پل کی سطح تک سیلاب کی بہاؤ پہنچنا ہے۔تاہم مقامی لوگوں کی اور متعلقہ اداروں کی بروقت اور بہتر حکمت عملی کی وجہ سے سیاحت کی اہمیت پل کیبچ گیا ورنہ بہت بڑے پیمانے پر نقصان ہوتا۔ اس وقت تستون گاؤں ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو چکا ہے اور اس وجہ سے سیلاب کے امکانات اسی پل کو متاثر کرتی ہیں. ڈپٹی کمشنر شگر نے متعلقہ انجینئر اورو ڈی ڈی ایم اے اور ورکس ڈیپارٹمنٹ کو تستون گاؤں کیلئے ٹریفک کی بحالی اور مزید سیلاب کے نقصان سے پل کو بچانے کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور تمام وسائل کو برؤکار لانے کی ہدایت کی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button