خبریں

ہائی ایلٹیٹیوچڈ پولیس اہلکار خصوصی یونیفارم میں غیر ملکیوں کوہ پیماوں کی سکیورٹی کے فرائض انجام دینگے

شگر(عابدشگری) خصوصی اور ہائی الٹی چیوٹ یونیفارم کی فراہمی کے بعد پہلی بار شگر پولیس کے اہلکار کے ٹو بیس کیمپ تک غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے فرائض انجام دینگے۔ پولش ٹیم کی ونٹر سمیٹ میں شگر پولیس ٹیم بھی بیس کیمپ تک جایئنگے۔ جس کیلئے دو جوان ٹیم کیساتھ اسکولی روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پی گلگت بلتستان کی جانب سے شگر پولیس کو ہائی الٹی ٹیوٹ یونیفارم فراہم کرنے کے بعد تاریخ میں پہلی بار جی بی پولیس کے اہلکار سردیوں میں کے ٹو بیس کیمپ پر غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے فرائض انجام دینگے۔ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کیلئے آئے ہوئے پولش ٹیم کی سکیورٹی کیلئے شگر پولیس کے دو جوان ٹیم کے ہمراہ اسکولی روانہ ہوگئے ۔ جو ٹیم کیساتھ ساتھ سکیورٹی کیلئے بیس کیمپ تک جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button