جرائم

ہنزہ پولیس کی کاروائی، 8 سالوں‌سے مفرور ملزمان پشاور میں گرفتار

ہنزہ ( کرائم رپورٹ )ایس ڈی پی او ہنزہ شیر احمد کی سربراہی میں ہنزہ پولیس کی ایک ٹیم نے 8سال سے مفرورکے پی کے سے تعلق رکھنے والے اشتہاری ملزمان کو پکڑ لیا۔

گزشتہ روز کے پی کے صوبے کے علاقے چمکئی پشاورسے تعلق رکھنے والے دو ملزمان حسن سعید اور عبداللہ کو 8سال بعد ہنزہ پولیس کے ایس ڈی پی او شیر آحمد کے زیر نگرانی ٹیم ایس آئی محمد افضل ایف ای ایس کریم الدین اور شکیل احمد نے گرفتار کر لیا۔ عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایس ڈی پی او کے مطابق ملزمان پر دفعات420,419, 427,460اور406کے مقدمات درج کئے گئے تھے اور وہ گزشتہ 8سالوں سے رپوش تھے۔ ملزمان پر  مال بمعہ ٹرک چوری کرنے کا الزام عائد ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button