گلگت بلتستان حکومت کی بنیادیںہل گئی ہیں، رحمن دریلو، صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن جی بی
گلگت (پ ) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کے صدر رحمن دریلو نے کہا ہے کہ وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی بنیادیں ہل گئیں ہے۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اب پاکستان سمیت پورے گلگت بلتستان میں انصاف کا بول بالا ہوگا۔ پورے ملک طلباء تنظیمیں آزاد ہونگی اور خود مختار طریقے سے اپنی تعلیمی جدوجہد کے ساتھ دیگر سیاسی معاملات کیلئے بھی جدوجہد جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایف اور ایم ایس ایف (ن) کی جرائم پیشہ سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جائے گا اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پورے ملک سمیت گلگت بلتستان میں طلبہ و طالبات کے حقوق کیلئے دن رات ایک کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ دیگر پارٹیوں کے طلباء تنظیموں نے آج تک پاکستان میں طلباء تنظیموں کے نام پر طالب علموں کی بنیادی حقوق سلف کی ہے اور طلباء کو اصل مقاصد کی طرف لے جانے کی بجائے جرائم پیشہ سرگرمیوں کی طرف دھکیل دیا ہے۔ رحمن دریلو نے کہا کہ عمران خان ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیت ہیں اور پوری دنیا میں جانی جانے والی شخصیت ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک ایک جان اور ایک قالب بن جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف گلگت بلتستان راجہ جلال اور فتح اللہ خان کی قیاد ت میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں جس کی وجہ سے دیگر پارٹیوں کے لوگ اپنی سازشی عناصر کو اس پارٹی کیخلاف مختلف اخباری بیانات کے ذریعے توڑنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ میں ان سازشی عناصرسے کہتا ہوں کہ وہ اپنا رویہ اور قبلہ درست کریں بصورت دیگر انصافینز میدان میں آجائیں گے تو ان چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔