سیلابی ریلے نے چھوترون گاوںمیںتباہی مچا دی، مردو زن گھر چھوڑ کر پہاڑوںمیںپناہ لینے پر مجبور
شگر(عابدشگری) شدید سیلابی ریلے نے گاؤں میں داخل ہو کر تباہی مچادی، چھوترون کے مرد و خواتین خوف کی حالت میں گھروں کو چھوڑ کر پہاڑوں میں رات گزارنے پر مجبور ہوگئے۔ سیلابی ریلے کی وجہ سے ندی کی سطح کئی فٹ اونچا ہوچکا ہے ،مزید سیلاب کی صورت میں پانی اور سیلابی ریلا گھروں میں داخل ہونے کا قوی امکان ہے۔ جس سے خوف ناک تباہی کا خدشہ ہے۔لہذا اپنے جان جوکھوں میں ڈال کر خوف کی حالت میں گھروں پر نہیں رہ سکتے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ،شگر انتظامیہ ار صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر چھوترون گاؤں کو بچانے کیلئے اقدامات کریں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں چھوتروں میں آنے والی شدید سیلاب کی وجہ سے اہالیان چھوترون کی ہزاروں کنال مزروعہ اراضی فصل سمیت سیلاب برد ہوئی تھی۔ اس وقت اصل بڑے سیلاب کے بعد بہنے والے سیلابی ملبہ کی وجہ سے نالہ کی سطح بلند ہو کر تقریبا 50 فٹ لمبے آر سی سی پل کے قریب پہنچی ہے ،پل کے نیچے سے صحیح طرح جھکے بغیر گزر نہیں سکتے ، اسی حالات میں دوبارہ سیلاب آنے کی صورت میں پل کے نیچے سے گزرنے کی گنجائش بالکل نہیں ہے ،نہ پل کے اوپر سے۔ پانی کا ریلہ آسانی کے ساتھ رہایشی علاقے کی طرف آسکتا ہے ، اہالیان چھوترون کے بچے ،بوڑے تک رات بھر محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے کی تیاری مین رات بھر جاگے ہوے ہیں اور پہاڑوں کی دامن میں رات گزارنے پر مجبور ہیں۔