خبریں

یارقند تا شگر روڑ کھولا جائے، راجہ اعظم خان کا جہانگیر ترین سے مطالبہ

سکردو (رجب علی قمر) تحریک انصاف کے رہنما راجہ اعظم خان نے جہانگیر ترین کے سامنے اہم مطالبات رکھ دیئے،یارقند شگر روڈ کھلنے،شگر میں حلقہ بندی اور سب ڈویژن کے ٹو کا قیام‌ عمل میں لایا جائے تفصیلات کے مطابق شگر میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین خان سے ملاقات میں راجہ آف شگر محمد اعظم خان نے وزیراعظم عمران خان کے دست راست و کنگ میکر کو تحریری طور پر شگر سے متعلق تین اہم نکات پیش کیا جس پر جانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد حل کرنے کا عندیہ دیا ہے اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پاک چین یارقند روٹ انٹرنیشل سطح پر سی پیک کا حصہ بنانے کے لئے کوشش کریں گے تاہم اس پر قومی کاز سامنے رکھ کر فیصلہ ہوسکتا ہے شگر میں مزید ایک حلقہ بندی اور سب ڈویژن کے ٹو کا قیام عمل میں لانے کے لئے جلد خوشخبری ملیں گے،راجہ اعظم خان نے شگر سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت درجن سے زائد مطالبات جہانگیر ترین کے سامنے پڑھ کر سناۓ،تاہم عوامی سطح پر راجہ اعظم خان کی مطالبات کو سراہا جارہا ہے امید قوی ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت آئندہ الیکشن سے پہلے ان‌مطالبات پر عمل درآمد کرسکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button