حالیہ انتخابات جمہوریت کے نام پر بدنما داغ ہیں، حاجی غندل شاہ
چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور ڈویژن حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ ملکی سطح پر ہونے والے انتخابات جمہوریت کے نام پہ بدنما داغ ہے جمہوریت کی بقا کیلئے قربانیاں دینے والی سیاسی جماعتوں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت ہرایا گیا ہے اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات سلیکشن تھی الیکشن نہیں ۔جمہوریت کے نام پہ صرف ایک پارٹی کو جتوانے کیلئے تمام تر سرکاری وسائل استعمال کئے گئے اور میاں محمد نوازشریف کے نعرے اور وژن ووٹ کو عزت دو کو پامال کیا گیا انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف ، میاں شہبازشریف اور حافظ حفیظ الرحمان جب بھی کسی قسم کی تحریک کی کال دینگے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے لاکھوں کارکن سڑکوں پہ نکلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تبدیلی لانے کے نعرے لگانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ن لیگ گلگت بلتستان یکجان ہے اور یکجان ہی رہینگے ۔۔۔۔۔