Uncategorized

گلگت بلتستان کے وسائل وہاں کی مقامی آبادی کی طرز زندگی بدلنے کے لئے استعمال ہو، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

اسلام آباد ( پ ر) گلگت بلتستان کے حقوق اورمسائل کے حل کے لئے وہاں کے عوام سے زیادہ ہم بے تاب ہیں۔ پاکستان کا ایک ایک بچہ یہی چاہتا ہے کہ گلگت بلتستان کے وسائل وہاں کی مقامی آبادی کی طرز زندگی بدلنے کے لئے استعمال ہو۔ وہاں کی اسمبلی بااختیار اور حقوق دیگر صوبوں کے برابر ہو۔ پنجاب کا دل گلگت بلتستان کے لئے قربان ہے اور پنجاب حکومت گلگت بلتستان کے طلبہ کے مسائل سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے اپنی بساط کے مطابق کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بانی رہنما و سابق کنوئیر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان حشمت اللہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پنجاب ہاوس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں حشمت اللہ خان نے وزیر اعلی پنجاب سے گلگت بلتستان کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب کے فارسٹ کالجوں میں گلگت بلتستان اور بلوچستان کا خاص خیال رکھتے ہوئے نشتوں میں اضافہ کے ساتھ میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں میں ان کے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں صحت کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ارب روپے کی خصوصی گرانٹ دی جائے گی۔

سابق کنوینر حشمت اللہ خان کی خصوصی دعوت پر وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے مارچ کے پہلے ہفتے میں گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button