خبریں

کار سرکار میں‌ مداخلت کے الزام میں‌ داریل سے چار ملزمان گرفتار

چلاس:(شفیع اللہ قریشی)دیامر پولیس کی چھاپہ مار کارروائی،پولیس اسٹیشن داریل کو مطلوب کار سرکار میں مداخلت کرنے والے 4 ملزمان کو دھر لیا۔ایس پی دیامر کیپٹن ر رائے محمد اجمل نے بہتر کارگردگی دکھانے پولیس جوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ چند روز قبل تحصیل داریل میں ایکسین اور تحصیلدار داریل کے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ان کو سرکاری کام کو روکنے اور شاہراہ بلاک کرنے پر جسے جرائم کا مرتقب ہونے پر ملزمان شاہ زمان ولد عبد الصمد , فرمان ولد دیل خان سلطان ولد میاں گل , صمد ولد جنگی ساکنان داریل کے خلاف تھانہ داریل میں Fir نمبر 46/18 بجرائیم (ii  353/186/341/506 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تھا جن کو  ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او تھا نہ درایل ایس آئی پی فقیر محمد کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے چھاپہ مار کر تمام مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے.اس دوران ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے وطین سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دیامر پولیس کا ہر آفیسر و جوان اپنی فرائض کی ادائیگی میں دن رات الرٹ ہیں کسی بھی شخص کو قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں۔دیامر سے تمام شرپسند عناصر کو قانون کے دائرے میں لا کر قانونی چارہ جوئی کرینگے۔اس دوران ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے دیامر پولیس کی تھانہ داریل میں متعینہ پولیس جوانوں میں سال بھر کے اندر بہترین کار کردگی دیکھانے پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کر دیا۔ یہ پروگرام ایس ایس پی آفس چلاس میں منعقد ہوئی اس موقع پر ایس پی دیامر نے انعامات وصول کرنے والے پولیس جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی سے مخلص رہتے ہوئے علاقے سے جرائیم کا خاتمہ اور مظلوم عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے اور جرائیم پیشہ عناصرکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لیا جائے. اور جتنا آپ کام اچھا کرینگے ہر بہتر کارکاردگی پر میں آپ کی حوصلہ افزائی ضرور کرونگا اور جو اپنی ڈیوٹی سے غفلت اور لاپرواہی کریگا ان کے ساتھ میں سختی سے نمٹونگا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button