خبریں

سب ڈویژن گوجال میں‌اسسٹنٹ کمشنر دفتر کا افتتاح‌، ضلع ہنزہ کے لئے سرکاری ویب سائٹ کا اجرا

ہنزہ (اجلال حسین) وزیر اعلی ٰ اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے کاوشوں سے عوام گوجال کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو چکا ہے۔ سب ڈویژن گوجال کے عوام کو اب انتظامی امور نمٹنے کے لئے مرکزی ہنزہ علی آباد نہیں جانا پڑے گا۔ ڈپٹی کمشنر کےدفتر سے متعلقہ امور کے علاوہ دیگر تمام کام یہی پر ہونگے جس سے عوام کو بہت فائدہ ہو گا۔

ان خیالات اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ بابر صاحب الدین نے بالائی ہنزہ گوجال کے ہیڈکوارٹر گلمت میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے افتتاح سب ڈویژن افس اور اپنی نوعیت کی پہلی دفعہ ڈسٹرکٹ ایڈمسٹریشن ہنزہ کی ویب سائیٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب ڈویثرن گوجال کے قیام کے بعد بہت سے کام گھر کے دہلز پر ہونگے جس میں خصوصاً زمینوں کے معاوضوں کی ادائیگی، ڈومسائل کے علاوہ دیگر اہم ضروری کام جو براہ راست غریب عوام کے ساتھ ہو تا ہے اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کے بجائے گوجال اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر واقع گلمت میں حل ہو نگے۔

ڈی سی ہنزہ بابر صاحب الدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ضلع بھر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سرکاری سطح پر میگاایونٹس منعقد کیے گئے ہیں اور آئندہ بھی نو تعینات ڈی سی ہنزہ اور دونوں اسسٹنٹ کمشنرز میکر علاقے میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لئے کلنڈر ایونٹس منعقد کرئینگے جس کے لئے ہم سب جو بھی تعاون درکار ہوگی ہم تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی ویب سائیٹ سے نہ صرف عوام بلکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی ہنزہ کے بارے میں معلومات ملیں گیں۔

انہوں نے ملکی و غیر ملکی سیاح اور عوام کو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہنزہ ویب سائیڈ www.hunza.gov.pk”pkپر جا کر ڈسٹرکٹ ہنزہ کے بارے مکمل معلومات لینے کی دعوت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویب سائیڈ ہنزہ انتظامیہ مقامی آئی ٹی ماہرین، کاڈو اور مقامی رضاکاروں کی مدد سے تیار کیا گیا اور یہ پاکستان سطح پر اپنی نوعیت کی پہلی ضلعی سطح کی سہولت ہے۔ اس کے علاوہ ضلع ہنزہ کو ایک اور اعزاز حاصل ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ ایشاء میں پہلا پلاسٹک فری ضلع بھی بن چکا ہے جہاں پر عوامی مدد اور تعاون سے جہاں پر ضلعی انتظامیہ ہنزہ نے مقامی این جی او قراقرم ایریا ڈولیمنٹ آرگنازیشن (KADO)سرکاری ادارہ تحفظ برائے ماحولیات EPA کی کاشوں سے گزشتہ ایک سال سے مہم جاری ہے اور اج ہنزہ میں تقریباً50فیصد سے زائد عوام پلاسٹک کے استعمال سے گریز کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور کارباری حلقوں کو سہولیت دینے کے لئے کاڈو اور دیگر اہم ادارے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور انشااللہ بہت جلد پہلے کی طرح ہزاروں کاغذ اور کارٹن بیگز تیار کر رہے ہیں مناسب قیمت پر فراہم کر دیا جائے گا۔

انہوں نے عوامی مطالبات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی عوامی مسائل کو بالا حکام تک پہنچانے کے لئے ہم نے کام کیا ہے جس میں خصوصاً بجلی کے بحران اور ان کے حل کے لئے پھسو بٹورہ بجلی گھر کا منصوبے علاوہ عطاآباد جو کہ بالاحکام کے نظر میں ہے انشااللہ ایک سال کے اندر منظوری کے بعد کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ مسگر پاور منصوبہ جو مکمل ہو چکا ہے انتہائی سردی ہونے کی وجہ سے پانی کی فراہمی کا مسلہ بن چکا ہے جوں ہی برف جمنے کا سلسلہ کم ہو گا بجلی کی تریسل یقینی ہوگی۔

اس موقع پر ڈی سی ہنزہ بابر صااحب الدین، ایس پی ہنزہ میڈم طاہرہ یعسوب اور دیگر لائین ڈیپارنمنٹ کے سربراہان اور عوام نے اسسٹنٹ کمشنر گوجال افس کا باضابطہ افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا۔

اس موقع پر عوام گوجال کی جانب سے سینئررہنما پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان ریحان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام گوجال کا وہ درینہ مطالبہ جو کئی سالوں سے تھا اج وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حافظ الرحمن، چیف سکریٹری گلگت بلتستان اور ڈی سی افس کی کاوشوں سے پورا ہوا اور انشااللہ ہم صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے امید رکھتے ہے کہ اے سی گوجال کے لئے خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے علاعہ سب ڈویثرن کے حدود میں جتنے بھی سرکاری دفاتر ہوتے ہے جلد از جلد قاائم کر دئیے جائیگے جس کے لئے عوام گوجال انتطامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کم قیمت پر مکانات کرایہ پر بھی فراہم کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی ہنزہ اور دونوں اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ ملکر دیگر مسائل خصوصاً بجلی کے بحران، کے کے ایچ زمینوں کے معاوضوں کی مزید ادائیگی اور دیگر عوامی مسائل حل کرنے میں اپنا کردارادا کرئینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب ڈویثرن گوجال رقبے کے لحاط سے گلگت بلتستان کا سب سے بڑا سب ڈویثرن اور پاک چین کا پہلا سب ڈویثرن دروازہ ہے اور یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ سب ڈویثرن گوجال کو گلگت بلتستان اسمبلی میں اضافی نشست دی جائے۔

انہوں نے ڈی سی گوجال اور ڈی سی ہنزہ سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ گوجال کے دو خوبصورت موضع جات حسینی، گرچہ اور پھسو دریا ئے ہنزہ کے کٹاو میں ہے ہنگامی بنیادوں پر ان کو بچائے جائے تاکہ عوام کے املاک کو نقصان ہونے سے بچائے۔اس موقع پر عمائدین گوجال نے ڈی سی ہنزہ بابر صاحب الدین کی جانب سے گزشتہ اٹھ ماہ میں کی جانے والی کاموں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے الوداعی تحائف بھی پیش کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button