خبریں

سکردو میں‌اسد عاشورہ کےماتمی جلوس میں‌ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی

سکردو ( رجب علی قمر ) سکردو میں اسد عاشورہ پُرامن طریقے سے اختتام پذیر ، جلوس عزاء عقیدت و احترا م کے ساتھ منایا گیا جلوس میں ڈیرھ لاکھ سے زائد عزاداروں نے شرکت کیں شہر بھر میں ماتمی دستے نکالے گئے تمام امام بارگاہوں سے ذوالجناح ،علم اور تعزیے برآمد کئے گئے عزاداروں نے زنجیر زنی اور ماتم داری کی شہر کے تمام اہم شاہراؤں اور جلوس کے ساتھ پولیس اور جی بی سکاؤٹس کے بھاری نفری تعینات تھی سیکورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جلوس کی نگرانی پر مامور تھی پولیس کی جانب سے خصوصی کیمرے کے زریعے جلوس کی مانٹرینگ کی گئی محکمہ صحت ،العباس سکاوٹس ،ہلال احمر و دیگر اداروں کے اہلکار عزاداروں کی خدمت میں پیش پیش رہے شہربھر سے نکالے جانے والے ماتمی دستوں کی قیادت بزرگ علما کرام کررہے تھے جگہ جگہ سبلیں اور لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا گلگت ،سکردو ،شگر ،روندو سمیت بلتستان بھر کے تمام ماتمی انجمنوں کے دستے برآمد ہوئے علمدار چوک ،جامع مسجد ،سندوس رو ڈ پر نماز عصر ادا کی بلتستان بھر سے 50 کے قریب ماتمی انجمنوں کی جانب سے دستے برآمد ہوئے مذہبی شخصیات قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری ،سید علی رضوی رہنما ایم ڈبلیو ایم کے علاوہ سپیکر گلگت بلتستان حاجی فدا محمد ناشاد ،سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان ،وزیر پلاننگ اقبال حسن ،رکن اسمبلی کاچو امتیار حیدر خان ،ممبر اسمبلی غلام حسین ایڈوکیٹ ،رکن کونسل وزیر اخلاق حسین و دیگر اراکین اسمبلی نے بھی جلوس میں شرکت کیں ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکردو میں یوم عاشورہ کی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے عزاداروں نے فول پروف سیکورٹی پر کمشنر بلتستان ،ڈپٹی کمشنر سکردو ،ڈی آئی جی بلتستان ،چیف جی بی سکاؤٹس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے تمام ماتمی انجمنوں کی جانب سے جلوس کی فول سیکورٹی یقینی بنانے پر انتظامیہ اور محکمہ صحت و دیگر خدمات دینے والے نجی تنظیموں اور اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے شہر میں بجلی ،پانی اور صفائی کی بہتر انتظام پر بھی متعلقہ اداروں کو سراہا گیا ہے دوران مجالس اور جلوس کسی قسم کے مسائل کا سامنا کرنا نہیں پڑا کمشنر بلتستان ،ضلعی انتظامیہ ،ڈپٹی کمشنر ،ایس ایس پی اور دیگر ذمہ دار حکام جلوس کی نگرانی اور لمحہ بہ لمحہ آگاہ رہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button