خبریںچترال

چترال میں‌یومِ‌آزادی کی تیاریوں‌کا آغاز

چترال ( محکم الدین ) ماہ اگست شروع ہوتے ہی بچوں میں یوم آزادی کے جشن کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ۔ بعض بچے تو یکم اگست کو ہی سبز ہلالی جھنڈیاں لہرا کر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر ماحول کو گرمانے کا آغاز کیا ہے ۔ ابھی تو یوم آزادی میں 13دن باقی ہیں ۔ لیکن بچے اتنے دن کہاں انتظار کرنے والے ہیں ۔ ابھی سے بازاروں سے جھنڈیاں لانے کیلئے والدین کو مجبور کرتے ہیں ۔ تو بعض خود جاکر خریدتے ہیں ۔ ایون کی انشاء سلمان ، فاخرہ گُل ، مریم صدیق ، سنن خان اور ہجیرہ صدیق اُن بچوں میں شامل ہیں ۔ جنہوں نے سب سے پہلے جشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اور سز ہلالی پرچم کے ساتھ اپنی والہانا محبت کا اظہار کرتے ہوئے نو منتخب حکومت سے مادر وطن کی تعمیرو ترقی کیلئے ننھے امیدوں کا اظہار کیا ہے ۔ دوسری طرف بازاروں میں یوم آزادی سے متعلق مختلف چیزوں کے سٹالز لگائے گئے ہیں ۔ اور گذشتہ سالوں کی نسبت یوم آزادی کے سلسلے میں زیادہ جوش و جذبہ دیکھا جارہا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button