آپریشن کی سمت درست، حالات مکمل قابو میں‌ہیں، عوام شرپسندوں‌کا مقابلہ کر رہے ہیں، میجر جنرل ثاقب محمود ملک

گلگت (پ ر) فورس کمانڈر ناردرن ایریا ز میجرجنرل ثاقب محمود ملک نے آئی جی گلگت بلتستان ثنا اللہ عباسی کیساتھ آج ڈسٹرکٹ چلاس کا دورہ کیا۔ کمانڈر کو داریل /تانگیرمیں شر پسندوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بریفینگ دی۔ کمانڈرنے آپریشن کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ آپریشن درست سمت جا رہا ہے اور حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں اور جلد ہی شرپسندوں کو گرفتار کر لیا جائیگا۔ کمانڈر نے کہا کہ اِس مشکل گھڑی میں عوام انکے ساتھ ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ عوام شانہ بشانہ شرپسندوں کا مقابلہ کر رہی ہے جب محافظ اور عوام مل جائیں تو پھر کوئی بھی شرپسند طاقت دوبارہ سر اٹھانے کی جرات نہیں کر سکتی۔ کمانڈر نے شہید عارف حسین کے لئے دعا ئے مغفرت کی اور کہا کہ شہید ایک بہادر سپاہی تھا اور بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments