حیوانات کے ہسپتال پر اچانک چھاپہ کے بعد اسسٹنٹکمشنر نے عملے کو شاباش دی
نگر ( اقبال راجوا) عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شاہ رچیمہ کا وٹرنری ہسپتال چھلت پائین پراچانک چھاپہ فضول ثابت ہو گیا ۔ چھاپے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شاہ رخ چیمہ نے انچارج سلیم عباس اور ان کے ماتحت تمام ملازمین کو آل راؤنڈ پر فارمنس پر شاباش اور تعریف لکھ کر رکھ دی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں علاقے کی عوام نے میڈیا ء نمائندوں کو مذکورہ ہسپتال میں ملازمین کی کار کردگی سے متعلق شکایتوں کے انبار لگا دئے تھے جس پر ڈی سی نگر نے چھاپہ مار کاروائی کا سلسلہ جاری کیا وقت کی کمی کے باعث پہلے دن ٓر ایچ سی چھلت ٹاؤن اور اے کلاس ڈسپنسری میں چھاپہ ار کاروائی کی اور ملازمین کی غیر حاضری سمیت دیگر کارکردگی پر شدید برہمی کااظہارکیا تھا ۔ اسی دن وقت کی کمی کے باعث حیوانات ہسپتال چھلت پائین کا چھاپہ رہ گیا تھا اور اگلے دن اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے سے قبل ہی اسی ہسپتال میں تمام معاملات درست کر لئے گئے تھے جس پر چھاپے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے خوش ہوتے ہوئے عوامی شکایات کو بے جا قرار دیا اور حیوانات ہسپتال کے انچارج سمیت دیگر تمام عملے کو شاباش اور تہنیتی پیغام ویزیٹنگ بک میں تحریر کر لئے۔