اگلے الیکشن میںعمران ندیم کو ان کی اصلی حیثیت کا پتہ چل جائے گا، احمد علی صدر تحریک انصاف سکردو
سکردو (بیوروچیف ) تحریک انصاف سکردو کے ضلعی صدر احمد علی نے کہا ہے کہ عمران ندیم کا وجود جلد شگر سے ختم ہوجائے گی مذہبی کارڈ استعمال کر کے الیکشن لڑنے والا شخص پی ٹی آئی پر تنقید کررہا ہے انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے شگر میں نفرتوں کی سیاست ا ن کا شیوہ رہا ہے ان کے آبائی حلقے میں عوام قرون وسطیٰ کی زندگی گزار رہے ہیں لیکن موصوف کو تحریک انصاف کی فکر پڑ گئی شگر میں عمرا ن ندیم کی سیاست سرکاری آفیسران اور ملازمین کے گرد گھومتی ہے شگر کے عوام تحریک انصاف سے نفرت یا محبت کرتے ہیں انہیں الیکشن میں سب کچھ معلوم ہوگا اُنہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں پیپلز پارٹی کے ممبر اسمبلی عمران ندیم کی جانب سے تحریک انصاف کے بارے میں بیان سمجھ سے بالاتر ہے سکردو میں پی ٹی آئی کا وجود اور شگر میں پی ٹی آئی کو عوام نفرت کرنے کا بیان دے کر اپنی سیاسی تنہائی ظاہر کردی ہے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں ان کے لئے کوئی مقام نہیں ان کاکام صرف حفیظ الرحمن کی چاپلوسی کرنا ہے اسمبلی میں عوامی حقوق پر ایک لفظ نہ بولنے والے رکن اسمبلی کس منہ سے پی ٹی آئی کی بات کررہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ موصوف شگر میں نفرتوں کی سیاست کرتے ہیں جس کی واضع مثال شگر میں سیاسی فسادات ہیں مذہبی عینک لگا کر اسمبلی آنا حادثاتی ہے عدیل شگری شگر سے ان کی سیاست دفن کریں گے صدر تحریک انصاف سکردو احمد علی نے کہا کہ عمران ندیم کو الیکشن میں سب کچھ معلوم ہوگا کہ ا ن کی اصل حیثیت کیا ہے تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے ان کا ٹھکانہ پیپلز پارٹی جیسے چور جماعتوں میں ہی ہوسکتا ہے تحریک انصاف میں آنے کے لئے موصوف بیانات دے رہے ہیں ۔