سیاست

گانچھے کے تینوں حلقوں سے ن لیگ کو جیتانے کا صلہ عوام کو نا انصافی کی صورت میں دیا جا رہا ہے۔ ضلعی آرگنائزرپاکستان تحریک انصاف

گانچھے (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی آرگنائزر امان خان نے کہا ہے صوبائی حکومت کی طرف سےگانچھے کے ساتھ نا انصافی کا سلسلہ بند کیا جائے۔ گانچھے کے تینوں حلقوں سے ن لیگ کو جیتانے کا صلہ عوام کو نا انصافی کی صورت میں دیا جا رہا ہے۔ گانچھے سے حکومتی جماعت میں چھے ممبران ہونے کے باوجود ڈیڑھ سال میں کوئی پروجیکٹ نہیں دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو ڈاکٹروں سے خالی ہے، پورے ضلع میں ایک گائناکالوجسٹ نہیں ہے جس سے ہمارے خواتین کو شدید مشکلا ت درپیش ہیں۔ ن لیگ سیاسی اعلانات اور دعوے کرنے کی بجائے عملی کام کریں۔ ڈیڑھ سال گزر گئے ابھی تک کوئی بڑے پروجیکٹ نہیں آیا۔

انہوں نے کہاکہ گانچھے سے نیٹکو سٹیشن کو ختم کرنا ضلع کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔ حکومت نے ایسا کوئی اقدام کیا تو عوا م کو سٹرکوں کو لائیں گے پھر اس کے بعد حالات کا ذمہ دار حکومت پرہوگا۔ عوام کو سہولت دینے کی بجائے پہلے سے موجود سہولت کو ختم کر رہے ہیں اس عمل کی ہم مذمت کرتے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button