اہم ترین

فورس کمانڈر ناردرن ایریاز نے دیامر کا تفصیلی دورہ کیا، آپریشن جاری، جرگہ شرپسند عناصر کی نشاندہی کرے گا

گلگت (پ ر) مورخہ4اگست 2018فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجرجنرل ثاقب محمود ملک نے چلاس ،داریل اور تانگیر کا تفصیلی دورہ کیا ۔کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ وہ حالت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور آپریشن جاری ہے ۔مجرموں کو پکڑ کرجلد ہی کیفرکردار تک پہنچائیں گے ۔قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں نے جامع حکمت عملی تشکیل دی ہے تاکہ ہر قسم کے شر پسند اور دہشت گردعناصر کا مکمل اور یقینی قلع قمع کردیا جائے۔کمانڈر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ مجرموں اوران کے سہولت کاروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگااور کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی علاوہ ازیںآج حکومتی اہلکاروں ،سیکورٹی فورسزکے اعلیٰ افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا علاقے کے عمائدین کے ساتھ جرگہ بھی ہوا جس میں کہا گیا کہ علاقے کے عمائدین اور معززین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شر پسند اور دہشت گرد عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ کسی بھی قسم کی کارروائی کی صورت میں عام عوام کی زندگی پر اثرات مرتب نہ ہوں عمائدین نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ سکولوں کے جلانے میں ملوث افراد کی نشاندہی میں حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button