صحت

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس کے عملے کی چھٹیاں‌منسوخ، ایمرجنسی کے لئے چوکس رہنے کی ہدایت

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈائریکٹر ہیلتھ دیامر استور ڈویژن ڈاکٹر رشید احمد خان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کے تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس میں ہر طرح کی ایمرجنسی کیلئے سٹاف چوکس ہے آپریشن تھیٹر اور ادویات مہیا کی گئی ہے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چلاس ہسپتال کی ایمرجنسی کو مدنظر رکھتے ہوئے دو مذید ایمبولینس مہیا کی گئی ہیں داریل ہسپتال ایمرجنسی بنیاد پر ڈاکٹر تعینات کیا گیا ہے اور ایک ایمبولینس بھی مہیا کی گئی ہے مذید ڈاکٹروں کی تعیناتی کے لئے کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس میں مذید فیمیل سٹاف کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے تمام ہسپتالوں کے مسائل اولین سطح پر حل کرنے کیلئے اقدامات کرینگے ۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button