خبریں

ریسکیو 1122 کی حفاظتی کشتی غیر قانونی طور پر سیاحتی مقاصد کے لئے استعمال ہونے کا انکشاف

ہنزہ (خصوصی نامہ نگار)عطاء آباد جھیل پر ریسکیو1122کی جانب سے عوام کے تحفظ کیلئے دی گئی کشتی کو سرکاری ملازم نے سپیشل بکنگ پر چلانا شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کا ایک  ملازم گریڈ عطاء آباد جھیل پر ریسکیو1122کی جانب سے دی گئی کشتی کو سپیشل بکنگ پر چلارہا ہے اور غیر قانونی طور پر بھاری رقم بٹور رہاہے ۔ ایک طرف ریسکیو1122کی کشتی کو سپیشل بکنگ پر چلایا جارہا ہے تو دوسری جانب سیاحوں کو کشتی میں بغیر لائف جیکٹ کے بیٹھا رہا ہے جوکہ غیر قانونی اور انتہائی خطرناک ہے۔ عطاء آباد جھیل پر بغیر لائف جیکٹ کے کشتی چلانے سے ماضی میں کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے کشتیوں میں لائف جیکٹ کو لازمی قرار دیا تھا۔ بغیر لائف جیکٹ کے کشتی چلانے پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے عطاء آباد جھیل پر چلنے والی تمام کشتیوں کو 24گھنٹے کیلئے بند کروایا تھا جس سے تمام کشتی مالکان کو لاکھوں کا نقصان ہوا تھا۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور ڈائریکٹر ریسکیو1122سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی تحفظ کیلئے لائی گئی کشتی کو عوامی تحفظ کیلئے ہی استعمال کیا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button