صحت

یاسین میں‌اصلاحِِ انسانیت ایمبولینس سروس کا آغاز

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین معروف عالیم دین و سماجی شخصیت مفتی احسان اللہ نے دکھی انسانیت کے خدمت کے لیے یاسین میں اصلاح انسانیت ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز کیا ۔اس حوالے سے یاسین طاوس کے مقام ایک شاندار تقریب منعقدہوئی تقریب میں ممبرقانون سازاسمبلی راجہ جہانزیب ،مشیرخوراک گلگت بلتستان غلام محمد،صدرانجمن امامیہ یاسین شیخ نصرت علی ،صدراسماعیلی لوکل کونسل یاسین ضرب علی کے علاوہ یاسین بھرسے ایک بڑی تعداد میں مختلف طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کے تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا۔

تقریب سے خطاب مقررین نے کہا کہ دنیامیں سب سے بہترین انسان وہ ہے جو دکھی انسانیت کے خدمت کے لیے اپنے اپ کو پیش کرئے ۔صرف اللہ کے رضاکے لیے اللہ کے راہ میں اللہ کے بندوں کے فلاح بہبودپراللہ کے دئے ہوئی مال خرچ کرنے والے اللہ کے نزدیک سب سے افضل کام ہے ۔مقرین نے کہا کہ اصلاح انسانیت کے بانی و معروف عالیم دین مفتی احسان اللہ کی خدمات اور ذات کسی تعروف کامحتاج نہیں ہے مفتی احسان اپنے اپ میں ایک مکمل تحریک کانام ۔یاسین جیسے دورافتادہ اور پسماندہ علاقہ جہاں صحت کے سہولیات نہ ہونے کے برابرہے میں ایمبولنس سروس شروغ کرنا سب بڑی خدمت ہے ۔ہم مفتی احسان اللہ کے شکرگزار ہیں ۔

تقریب کے اخرمیں اصلاح انسانیت ایمبولنس سروس کے بانی و معروف عالیم دین مفتی احسان اللہ نے کہا کہ آج کا یہ تقریب مذہبی ہم اہنگی کا ایک نمونہ ہے ۔ہرانسان کاعقیدہ و اعمال اپنے ہیں، مگرانسانی زندگی کے معاملات و اخلاقیات مشترک ہے ۔ہرزمہ دار انسان معاشرے کے اجتماعی معاملات کے لئے جوابدہ ہے ۔اصلاح انسانیت ایمبولنس سروس صرف اور صرف دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف ہے ۔اس سروس میں کوئی سیاسی ،مذہبی یا ذاتی مفادشامل نہیں ہے ۔ انہوں کہا کہ میں غذر انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اس خدمت کا سرانجام دینے کے لیے این او سی جاری کیا۔

تقریب سے ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب ،مشیرخوراک گلگت بلتستان غلام محمد،صدرانجمن حسنیہ یاسین شیخ نصرت علی ،صدراسماعیلی لوکل کونسل یاسین ضرب علی ،راجہ لیاقت علی ،ریٹائرڑ صبدار محمدوزیرخان ،ڈاکٹرقربان علی اور دیگرنے خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button