محکمہ تعلیم نے چلاس کے رونئی محلے میں واقع دہشتگردی سے متاثرہ سکول کی مرمت مکمل کردی
چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دیامر کے مختلف علاقوں میں شرپسندوں کی طرف سے سکولوں کا جلانے کے واقعے بعد محکمہ تعلیم دیامر نے سکولوں کی بحالی کا کام شروع کر دیا۔چلاس محلہ رونئی میں واقع گرلز مڈل سکول جو گزشتہ دنوں شرپسند عناصر نے بارودی مواد سے آزانے کی کوشش کی تھی ۔محکمہ تعلیم دیامر نے ہنگامی بنیادوں پہ کام کرتے ہوئے سکول مرمت کر دی۔کمشنر دیامر استور ڈویزن سید عبدالوحید شاہ نے مڈل گرلز اسکول رونئی کا دورہ کیا۔اور سکول کی کام کی بحالی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ نے کہا کہ شرپسندوں نے جن سکولوں کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی تھی ان تمام سکولوں کو چودہ اگست سے قبل مرمت کر کے چودہ اگست کے پروگرام انہی سکولوں میں منعقد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام عوام نے متفقہ طور پر شرپسندوں کے عزائم ناکام بنایا ہے شرپسندوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے دیامر میں ستر مذید نئے سکول تعمیر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان دیامر نے بحثیت قوم شرپسندوں کو کرارا جواب دیا ہے جو ایک زندہ قوم کی بہترین مثال ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی سال کے آغاز پر پہلے سے زیادہ بچے اور بچیاں داخلہ لینگی ۔۔۔۔۔